مشرق وسطی

سمیر قنطار فلسطین، شام اور لبنان کا شہید ہے: بثینہ شعبان

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر کی سیاسی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ صیہونی جیل سے آزاد ہونے والا لبنانی سمیر قنطار صرف حزب اللہ سے تعلق نہیں رکھتا ہے بلکہ وہ فلسطین، لبنان اور شام کا بھی شہید ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل سمیر قنطار کو قتل کر کے مزاحمت کو قتل نہیں کر سکتا اور نہ ہی اسے روک سکتا ہے۔

بثینہ شعبان نے اسی طرح شام کے خلاف سلامتی کونسل کی دو قراردادوں کی منظوری کو شام میں مغرب کی پالیسیوں کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ مغرب کو شام کی تبدیلیوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔

شامی صدر کی سیاسی مشیر نے کہا کہ شام میں جنگ بندی دہشت گردانہ حملے رکنے کے بعد ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی ارضی سالمیت اور عوام، شامی حکومت کے لیے ریڈ لائن ہیں۔ بثینہ شعبان نے شام کے بارے میں حالیہ نیویارک اجلاس کے بارے میں کہا کہ اس اجلاس نے سعودی عرب کو سخت اور مشکل صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں سعودی عرب اور ترکی کا کردار ختم ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button