مشرق وسطی

سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری رہنے پر بحرینی عوام کا احتجاج

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں بحرین کے انقلابیوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاری کے بعد اس ملک کے مختلف علاقوں کے عوام نے مظاہرے کیے ہیں۔ بحرین کے عوام نے ان مظاہروں کے دوران بچوں سمیت گرفتار شدہ افراد اور انقلابی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دو ہزار گیارہ سے لے کر اب تک ڈھائی ہزار سے زائد بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے حق سے بھی محروم ہیں۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ جن بچوں کو غیرقانونی طریقے سے قتل کیا گیا ہے ان کی تعداد پندرہ ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام ملک میں سیاسی آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی کے خاتمے اور ایک عوامی جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button