ایران

ہم ولایت فقیہ کے سائے میں تمام مشکلات سے عبور کرجائیں گے

 رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ملک میں جاری اتحاد و یکجہتی اور انسجام کو ولایت فقیہ کے سائے میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ولایت فقیہ اور خود ولی فقیہ ( مد ظلہ العالی ) کے سائے میں تمام مشکلات سے عبور کرجائیں گے اور ہم ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پرگامزن رہیں گے۔

صدر حسن روحانی نے آج وزارت داخلہ پہنچ کر خبرگان کونسل کے پانچویں دور کے انتخابات میں شرکت کے لئے اپنے کاغذات جمع کرائے۔

صدر حسن روحانی نے حضرت امام مہدی (عج) کی امامت کے آغاز پر ایرانی عوام اور مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلا ملک ہے جس میں اسلامی جمہوری نظام قائم ہوا اور ایران نے دنیا میں ایسے نظام کو متعارف کرایا جو دینی اور اسلامی اصولوں پر مبنی ہے اور عوامی آراء اور جمہوریت  پربھی  استوار ہے۔ صدر نے کہا کہ آج ہم ملک میں 33 ویں انتخابات کرانے کے لئے آمادہ ہورہے ہیں۔ عوام کی آراء سے پارلیمنٹ کے نمائندے منتخب ہوتے ہیں اور پھر پارلیمنٹ کے نمائندے وزراء کا انتخاب کرتے ہیں اور حکومت کی تشکیل میں مدد اور تعاون فراہم کرتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ولایت فقیہ اور ولی فقیہ ،اسلامی جمہوری نظام کا ستون ہے اور ولی فقیہ کو خبرگان کونسل کے نمائندے منتخب کرتے ہیں آج اگر ملک میں اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم ہے تو یہ ولایت فقیہ اور ولی فقیہ (مد ظلہ العالی ) کی بدولت ہے اور ہم ولایت فقیہ اور خود ولی فقیہ کے سائے میں تمام مشکلات کو حل کرسکتے ہیں اور ولایت فقیہ کی سائے میں ہم ترقی اور پشرفت کی سمت آگے بڑھتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button