سعودی عرب

سعودی عرب: دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بہانے انسٹھ افراد گرفتار

سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پچھلے دوہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنانے اور دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی کوششوں کے بہانے انسٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی عرب کی سیکورٹی ایجنسی اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے گذشتہ مہینے بھی اکہتر افراد کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بہانے گرفتار کرلیا تھا۔

دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بہانے سعودی عرب میں گرفتاریوں کا یہ سلسلہ ایک ایسے وقت جاری ہے کہ جب سعودی حکومت علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی کھل کر مالی اور فوجی مدد کر رہی ہے –

مشرق وسطی کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے ان شہریوں پر تشدد کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جو اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button