مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کا ایک اور جارحانہ اقدام

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے کرزکان اور مالکیہ کے علاقوں پر حملہ کرکے کم از کم چھے بحرینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

منامہ پوسٹ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرینی فوجیوں نے کرزکانی کے علاقے میں بحرینی شہریوں کے رہائشی مکانات پر حملہ کرکے کم از کم پانچ شہریوں اور مالکیہ کے علاقے میں ایک بحرینی کو حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے سار کے علاقے پر حملہ کرکے لوئی راشد مطر نامی ایک بحرینی کو حراست میں لیتے ہوئے اسے نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیا رہ سے عوام کے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات اور جمہوریت کی برقراری کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، اپنے ملک کے عوام کے پرامن احتجاجات کو کچلنے کے لئے مستقل طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button