پاکستان

لاہور، جوہر ٹاؤن میں ادارہ منہاج الحسینؑ پرتکفیری دہشتگردوں کا دستی بم سے حملہ

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ادارہ منہاج الحسینؑ پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، 2 دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 تکفیری دہشتگرد آئے اور کریکر پھینک کر فرار ہو گئے۔ جس سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم دیوار کی بیرونی جانب گرا جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ادارہ منہاج الحسینؑ کے ترجمان مولانا جعفر عباس کا کہنا تھا کہ ادارہ کے گیٹ پر سکیورٹی گارڈ موجود تھے، جس کی وجہ سےتکفیری  دہشتگردوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ دستی بم پھینکا گیا، جو دیوار بلند ہونے کے باعث باہر ہی پھٹ گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی جائے وقوعہ کا  دورہ  کیا اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے واقعہ  کے فوری بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جس کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے ایک سال قبل تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے یہاں داعش کی وال چاکنگ کی گئی تھی جس کا مقدمہ بھی ادارہ منہاج الحسینؑ کی جانب سے درج کروایا گیا تھا لیکن پولیس ایک سال بعد بھی وال چاکنگ کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کر سکی

متعلقہ مضامین

Back to top button