پاکستان

تکفیری دہشتگردوں کا سہولت کار نجی کالج کا چیف ایگزیکٹو گرفتار

 کراچی میں دہشت گردوں کے سہولت کار نجی کالج کے چیف ایگزیکٹو عادل مسعود بٹ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد سعد عزیز عرف ٹن ٹن کا بزنس پارٹنر نکلا ۔ القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کر لیا ، ملزموں کے ساتھ بیس تعلیم یافتہ خواتین کا نیٹ ورک تھا ، تمام خواتین روپوش ہو گئیں ۔

سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کا ایک اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ساتھی کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار ، ذاتی اکائونٹ سے دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا تھا ۔ نجی کالج کا چیف ایگزیکٹو عادل مسعود بٹ چند ہفتے پہلے گرفتار کئے جانے والے القاعدہ کے دہشت گرد خالد یوسف باری کے انکشاف پر سی ٹی ڈی کے شکنجے میں آ گیا ، تفتیش کے دوران عادل مسعود بٹ نے القاعدہ سے تعلق اور دہشت گردوں کو فنڈنگ کا اعتراف کیا ۔

اس کے بعد پولیس نے مفتی توصیف ، سلیم احمد اور سلمان کو ڈیفنس ، بلوچ کالونی اور محمود آباد سے گرفتار کر لیا گیا ۔ انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ ملزموں کے گروپ میں بیس خواتین بھی شامل ہیں ۔ خالد یوسف باری کی اہلیہ ان کی سربراہ ہے ۔ ان کا کام لوگوں کی برین واشنگ کرنا تھا ۔ سرکردہ ارکان کی گرفتاری کے بعد تمام روپوش ہو گئیں ۔

عمر خطاب کے مطابق خالد یوسف باری پی آئی اے کا سابق انجینئر ہے اور اس کا تعلق القاعدہ کراچی کے سربراہ عمر جلا عرف چانڈیو سے ہے ۔ عادل مسعود بٹ نے یہ بھی بتایا کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد سعد عزیز عرف ٹن ٹن اس کا بزنس پارٹنر ہے جبکہ انہوں نے تعلیمی اداروں میں بھی اپنے نیٹ ورک قائم کر رکھے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button