پاکستان

وزارت داخلہ نے سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور جیش محمد کو ایک بار پھر کالعدم قراریدیا

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ نے آج سینیٹ میں کالعدم تنظیموں کی فہرست پیش کی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے ایوان کوبتایا کہ اس بات کی نگرانی کی جاتی ہے کہ کالعدم تنظیمیں نام بدل کر نہ آئیں ۔وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ کو تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ملک میں دہشت گردی کے ایک ہزار 113 واقعات ہوئے ، اس سال 637 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 710 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گيا ۔

وزارت داخلہ نے سینیٹ میں کالعدم تنظیموں کی فہرست بھی پیش کی ، اس فہرست میں بلوچستان ری پبلکن آرمی ، لشکر بلوچستان اور داعش سمیت 61 تنظیمیں شامل ہیں ۔وزارت داخلہ کے مطابق جماعۃ الدعوۃ کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل نہیں ، یہ تنظیم زیر نگرانی ہے ۔تاہم لشکر جھنگوی ، جیش محمد ، سپاہ صحابہ پاکستان کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے ایوان کوبتایا کہ وزارت داخلہ نگرانی کرتی ہےتاکہ کالعدم تنظیمیں دوسرے نام سے نہ آئیں ،صوبوں کو بھی ہدایت ہے کہ نام بدل کر کوئی کالعدم تنظیم دوبارہ نہ آئے،ہم کالعدم تنظیموں کی فہرست کو پابندی سے اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button