پاکستان

سعودی سفیر کی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات،اپنا موافق بنانے پر زور

شیعیت نیوز: ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سفیرنے گذشتہ ہفتہ اسلام آباد میں پاکستان کے صحافیوں سے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنا موافق بنانے پر اکسایا ہے جسکے لئے انکی مالی امداد کرنےکا وعدہ بھی کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں اوریا مقبول جان، احمد قریشی،عامر لیاقت سمیت دیگر صحافی موجود تھے، جبکہ مولانا طاہر اشرفی کی موجودگی کی اطلاعات بھی ہیں۔

اس اجلاس کا مقصد صحافی طبقہ کے ذریعہ پاکستان میں سعودی عرب کی عرب خطہ میں ظالمانہ پالیسی کے حوالے سے رائے عامہ کو تشکیل دینا ہے۔

اس ملاقات کے بعد کئ صحافیوں کی جانب سے بے بنیادی اور حقائق سے عاری تحریریں اور خبریں مختلف اخبارت کی زینت بھی بنیں جس سے اندازہ ہوگیا ہے کہ سعودی عرب صحافی طبقہ کو خرید نے میں سرسری طور پر کامیاب ہوا ہے۔

اسی طرح اوریا مقبول جان نے دل و جان سے سعودی عرب کی بادشاہت کا تحفظ کرنے کا عز م کیا، اس ثبوت انہوں نے ایک آرٹیکل شائع کرکے دیا جس میں اسی غیر ملکی بے بنیاد کہانی کا تذکرہ کرکے سعودی عرب کی شام و یمن میں جنگ کو جائز قرار دینے کی ناکام کوشیش کی گئی۔

واضح رہے کہ شام کی  جنگ میں داعشی دہشتگردوں سے مقدس مقامات کے تحفظ کی خاطر گئے پاکستانیوں کے حوالے سے بے بنادی اسٹوی رائیٹر نامی غیر ملکی خبر رساں ادارے نے شائع کی تھی، جسے لبنان میں موجود سعودی سفیر کی خواہش پرجاری کیا گیا تھا ، اور پاکستان میں اس وقت موجود سعودی سفیر گذشتہ ادوار میں لبنا ن کا سفیر تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب یمن جنگ میں پاکستان کو اپنا شریک بنانے میں بری طرح ناکام ہوگیا تھا، لہذا ایک بار پھر رائے عامہ کو اپنے حق میں کرنے کے لئے اس نے انبیاٗ کے پیشے سے وابسط افراد کو اپنے پیشہ سے غداری کرنے کے لے ریال اور سونے کی چمک دکھائی ہے، جس اوریا مقبول جان جیسے صحافی اپنی دل و جان سے سعودی بادشاہت کےدفاع میں اپنی صحافت کو قربان کرنے کے لئے میدان میں آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button