پاکستان

پاکستان کی سعودی اتحاد میں شمولیت پر تحریک انصاف نے تشویش کا اظہار کردیا

شیعیت نیوز:  پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی اطلاعات تشویشناک ہیں.

خیال رہے کہ سعودی عرب نے 3 روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے نام نہاد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے 34 اسلامی ریاستوں پر مشتمل اتحاد قائم کیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے، جبکہ ایران کا نام اس فہرست میں شامل نہیں تھا، جس پر تحریک انصاف نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف نے سوال اٹھایا کہ جب دفتر خارجہ نے بھی اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا تھا تو پاکستان کی جانب سے کس نے اس اتحاد میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان نے امریکی و صہیونی ایما پر دہشتگرد ی کے خلاف نام نہاد فوجی اتحاد تشکیل دیا ، جس میں تقریباً34 اسلامی ممالک کا شامل کیا گیا،اہم تو یہ ہے کہ ان میں سے بشتر ممالک اس اتحاد کے حوالے سے بے خبر تھے جن میں پاکستان بھی شامل ہے، جبکہ مذاق تو یہ ہے کہ اس اتحاد میں اسلامی دنیا کے تین اہم ممالک ایران ،شام اور عراق کو شامل نہیں کیا گیا جو اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ ایہ اتحاد دراصل ان تین ممالک کے خلاف بنایا گیا ہے،کیونکہ امریکا و اسرائیل کی نظر میں ایران ،شام اور عراق دہشتگردی کررہے ہیںلہذا سعودی وہابی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف اتحاد بناکر امریکا ،اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا چاہتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button