عراق

سلامتی کونسل عراق کی حمایت کرے: مجلس اعلائے عراق کا مطالبہ

رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے جمعرات کو بغداد میں برطانوی سفیر فرینک بیکر سے ملاقات میں عراق کی ارضی سالمیت اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اس ملک کی حمایت پر تاکید کی ہے- سید عمار حکیم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ، عراق کی حمایت، بغداد کی درخواست اور حکومت عراق کے موقف کی بنیاد پر ہونی چاہئے- مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک بالخصوص اس کے دائمی رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ شہر موصل پر ترکی کی فوجی جارحیت کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے عراق میں سفارتی عمل کی حمایت کریں- سید عمار حکیم نے برطانیہ اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عراقی پناہ گزینوں کی مدد بالخصوص سردیوں میں ان کے مسائل و مشکلات کو کم کرنے میں مزید کردار ادا کریں- اس رپورٹ کے مطابق بغداد میں مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ اور برطانوی سفیر سے ملاقات کے دوران عراق اور علاقے کی سیاسی و سیکورٹی صورت حال اور بغداد_ لندن دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button