مشرق وسطی

بحرینی مظاہرین پر آل خلیفہ کے فوجیوں کا حملہ

اللؤلؤ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے بدھ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں سیاسی قیدیوں کی حمایت میں اور گرفتار شدہ افراد کی رہائی کی درخواست کے لیے مظاہرے کیے اس موقع پر آل خلیفہ کے فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کر کے پرامن مظاہروں کو طاقت کے زور پر کچل دیا۔

بحرینی مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک پرامن مظاہرے جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین کے عوام ملک میں آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک عوامی جمہوری حکومت برسراقتدار آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے اس مطالبے کو آل خلیفہ کی شاہی حکومت طاقت کے زور پر کچل رہی ہے اور اس سلسلے میں اسے سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button