پاکستان

سانحہ پشاور کے سہولت کار عبدالعزیز کے خلاف احتجاج کرنا جرم، سماجی کارکن خرم زکی گرفتار

شیعیت نیوز: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سانحہ پشاور کے ذمہ داران کی سہولت کاری کرنے والے لال مسجد کے خطیب دہشتگرد عبدالعزیز کے خلاف احتجاج کرنے پر وفاقی پولیس نے سول سوسائیٹی کے رکن اور معروف صحافی خرم زکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

آرمی پبلک اسکول سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے قتل کو جائز قرار دینے والے مولانا عبدالعزیز ابھی تک آزاد ہیں جبکہ انکے خلاف احتجاج کرنے والے سماجی کارکن خرم زکی کو وفاقی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،اطلاعات کے مطابق خرم زکی آج اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھوں کے ہمراہ عبدالعزیز دہشتگرد کی گرفتاری کے لئے احتجاج کررہے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال مولانا عبدالعزیز نے سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت کی مذمت کرنے سے انکار کیا تھا اور طالبان دہشتگردوں جو انکے مدارس سے فارغ التحصل ہیں انکے اس غیراسلامی اور سفاکانہ اقدام کی حمایت کی تھی، جس پر پاکستانی قوم نے دہشتگرد برقع پرست مولوی عبدالعزیز کی شدید مذمت کی اور لال مسجد کے باہر احتجاج بھی کیا تھا،مگر پھر بھی انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

20151216053832.jpg

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح مولوی عبدالعزیز تکفیری دہشتگردجماعتوں طالبان ،داعش، اہلسنت و الجماعت اور لشکر جھنگوی کے سہولت کار ہیں اسی طرح نواز حکومت مولوی عبدالعزیزی کی سہولت کاری کررہی ہے اور فتنہ و دہہشتگردی کی جڑ لا ل مسجد و جامعہ حفصہ کو اسٹریٹجک سرمائے کے طور پر محفوظ کرکے رکھنا چاہتی ہے۔

سانحہ پشاور کی مذمت نا کرنے سے لے کر ابتک کئی واقعات میں مولوی عبدالعزیز کے ملوث ہونے کے ثبوت ملیں ہیں لیکن وزیر داخلہ اور نواز حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،یہاں تک کہ اب اس دہشتگرد مولوی نے نام نہاد داعشی شریعت پاکستان میں نافذ کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

افواج پاکستان کو چاہیئے کہ نواز حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کواتنی سہولت فراہم کرنے کے معمالے پر غور کریں اور فوری ایکشن لیں تاکہ مزید کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے ۔

20151216053824.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button