دنیا

ہتھیاروں سے تشدد کے خلاف امریکی عوام کا مظاہرہ

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز امریکی عوام نے واشنگٹن کی سڑکوں پرمظاہرہ کیا- اس مظاہرے میں شریک مظاہرین، ملک میں ہتھیاروں کی فروخت کے مخالفین میں سے تھے-

مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ایسے فیصلے کئے جائیں جو ہتھیاروں سے انجام پانے والے تشدد کا خاتمہ کرسکیں- اس مظاہرے کے شرکاء نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ امریکہ میں تشدد کا مقابلہ کیا جائے- مظاہرین نے امریکہ کے سنڈی ھوک اسکول میں قتل عام کے ایک سال پورا ہونے کے موقع پر وائٹ ہاؤس تک مارچ کیا-

واضح رہے کہ امریکی ریاست کینٹی کٹ کے شہرنیوٹاؤن کے سنڈی ہوک اسکول میں چودہ دسمبر دوہزار بارہ کو ایک مسلح جوان داخل ہوا اور اس نے بچوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں بیس بچّوں سمیت چھبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ان بچوں میں سے بعض کی عمر 8 سال سے کم تھی- بچوں کے ساتھ ساتھ متعدد اساتذہ بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے اور حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی ۔

اعداد وشمار سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ہر سال اوسطا بارہ ہزار افراد ہتھیاروں سے تشدد کے باعث موت کی نیند سو جاتے ہیں- امریکہ میں ہتھیاروں کے ذریعے ہلاک کئےجانے والے افراد کی تعداد اوسطا دیگر ترقی یافتہ ملکوں کی نسبت بیس گنا زیادہ ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button