پاکستان

پارچنار میں شیعہ نسل کشی اور چوہدری نثار کو ڈاکڑ عاصم کی پڑی ہے، خرم زکی

شیعیت نیوز: ‫پاراچنار‬ میں بازار پر تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت کا حملہ۔ 22 شیعہ مسلمان شہید۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو صرف ڈاکٹرعاصم کی پڑی ہے، پورے ملک میں اس تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں شیعہ سنی صوفی بریلوی احمدی مسیحی پاکستانیوں کا قتل عام نظر نہیں آ رہا، اس کی ناک کے عین نیچے اسلام آباد آبپارہ میں داعش کا ترجمان ملا عبد العزیز برقعہ پوش نظر نہیں آ رہا، ایسا کہنا ہے کہ ادارہ تعمیر پاکستان کے ایڈیٹر اور معروف صحافی خرم زکی کا، سانحہ پارچنارپر حکومتی بے حسی کے خلاف بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سو رہا ہے، لدھیانوی آزاد، فضل اللہ آزاد، مینگل آزاد ہے تو آپریشن ضرب عضب کس کے خلاف ہو رہا ہے ؟ کیا آپ کو پتہ ہے کہ 2015 میں 2014 کے مقابلے دوگنے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ہوا ؟ جی ہاں۔ عمومی تاثر کے بر خلاف اس سال 2014 کے مقابلے میں دوگنے شیعہ مسلمان شہید کیئے گئے۔ خود شہر کراچی میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ہوا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button