ابراہیم زاکزاکی کو مظلومینِ فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا دی جارہی ہے، آئی ایس او

14 دسمبر, 2015 00:00

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے تحریک اسلامی، نائجیرا کے رہنماء ابراہیم زاکزاکی کے گھر پر نائجیرین فوج کے حملے اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم زاکزاکی کو مظلومینِ فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ نائجیراحکومت ، غلط پروپیگنڈہ کر کے ابراہیم زاکزاکی اور ان کے ساتھیوں کو قتل کرنا چاہتی ہے۔ ابراہیم زاکزاکی ، نائجیراء میں اسرائیل کے خلاف علم بغاوت بلند کئے ہوئے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نائجیر ا میں ریاستی ادارے شیعہ نسل کشی میں ملوث ہے۔ ابراہیم زاکزاکی کے گھر پر فوجی حملہ اس بات کی واضح دلیل ہے۔ اقوام متحدہ،عالمی برداری اورانسانی حقوق کی تنظیمیں ، نائجیرا میں شیعہ نسل کشی اور ابراہیم زاکزاکی کی گرفتاری کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ نانجیرین فوج نے تحریک اسلامی نائجیرا پر نائجیرین فوجی جنرل لیفٹیننٹ جنرل توکور یوسف بوراتا کے قافلے کو روکنے کا مبینہ الزام عائد کر کے تحریک اسلامی کے رہنماء ابراہیم زاکزاکی کے گھر پر حملہ کیا جس میں ۲۰ افراد کو شہید کر دیا ۔ شہداء میں تحریک اسلامی کے اہم رہنماوں شیخ محمد طوری، مصطفی سعید،ابراہیم عثمان سمیت ابراہیم زاکزاکی کے فرزند سید علی بھی شامل ہے۔

2:15 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔