پاکستان

ننکانہ صاحب، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد واصل جہنم

پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  2فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد فیض آباد ٹاؤن میں چھپے ہیں۔ اس اطلاع پر سیکورٹی ادارے کے اہلکاروں نے گاؤں میاں سنگھ میں ایک مکان کا محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی ملا ہے۔ انٹیلی ذرائع کا کہنا ہے فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button