پاکستان

کراچی میں تکفیری دہشتگردو کی فائرنگ سے پاک فوج کا ریٹائرڈ میجر احسن رضا شہید

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میںملک  دشمن کالعدم تحریک طالبان کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت ولجماعت) کے  دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے شہید  ہونے والے شخص کی شناخت پاک فوج کے میجر ریٹائرڈ احسن رضا کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا ہی رہائشی تھا، جبکہ تکفیری دہشتگرد  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے احسن رضا کو ٹارگٹ کیا اور فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button