دہشت گردوں کو فنڈنگ بڑےکاروباری شخصیات کی نگرانی شروع

12 دسمبر, 2015 00:00

خفیہ ایجنسیوں نے دہشتگرد اور انتہا پسند عناصر کو فنڈنگ کرنے والی شخصیات کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کو اطلاعات ملی ہیں کہ یارن مارکیٹ سمیت بڑے کاروبار میں مصروف مذہبی رجحان رکھنے والی بعض شخصیات کے انتہا پسند اور دہشتگردی میں ملوث تنظیموں سے رابطے ہیں۔ اس ضمن میں ان کاروباری شخصیات کے ٹیلی فونک رابطوں کابھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ خفیہ اداروں نے ایسی شخصیات کے کاروباری اداروں اور گھروں کی نگرانی بھی شروع کردی ہے۔ ان کے گھر آنے جانے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ شواہد ملنے پرآپریشن کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

3:11 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔