لبنان

دنیا کی کوئی بھی طاقت تحریک انتفاضہ قدس کو نہیں دبا سکتی: حماس

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہ جب کوئی قوم اپنے حقوق کی خاطر متحد ہوجائے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے روکنے کی طاقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے تمام اسلامی اور عرب قوموں سے اپیل کی کہ وہ تحریک انتفاضہ قدس کی بھرپور طریقے سے حمایت کریں۔

حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ فلسطینی ایک جدت پسند قوم ہے جس نے پتھر کے ذریعے تحریک انتفاضہ شروع کی تھی اور آج یہ قوم میزائیلوں اور ترقی یافتہ وسائل کے ذریعے دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن نے ملت فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حقیقی طاقت کو دیکھا ہی نہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک تحریک انتفاضہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے فلسطینی مہاجرین کو دیگر ملکوں میں بسانے اور مسئلہ فلسطین کے خاتمے کی تمام کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی تجویز فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا نہیں کرسکتی۔

حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ صیہونی دشمن، فلسطینیوں کے خلاف اپنے اقدامات میں جس قدر شدت پیدا کرے گا اسی قدر شدت کے ساتھ اسے فلسطینیوں کے ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑۓ گا۔ قابل ذکرہے کہ بیروت میں فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کی تین سو اہم شخصیات اورسرگرم حامیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button