لبنان

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئےبیروت میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں ان عرب ممالک کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جو اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔کانفرنس میں اسرائیل سے ہرطرح کے تعلقات ختم کرنے پر تاکید کی گئی ہے

 رپورٹ کے مطابق بیروت میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ کانفرنس گذشتہ روز اختتام پزیر ہوگئی ۔اس کانفرنس میں انتفاضہ قدس اورفلسطین کے مسئلے کے حوالے سے عالمی حمایت میں اضافے نیز ملت فلسطین کی حمایت کے لئے مشترکہ موقف اپنانے جیسے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے المنار ٹی وی چینل سے بھی اظہار یکجہتی کیا اور سعودی حکومت کی طرف سے اس چینل کو عرب سیٹ پر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت اور استقامت کی آواز کو دبانے سے تعبیر کیا ہے ۔کانفرنس نے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد تحریک کے نائب سربراہ زیاد نخالہ نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ دشمن کی تمام تر سازشوں اور سخت ترین مشکلات کے باوجود غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامت اور مقاومت جاری رہے گی ۔ان کا کہنا تھا صیہونی حکومت  امت مسلمہ کی واحد دشمن ہے اور اسکے مقابلے کے لئے امت مسلمہ کا اتحاد نہایت ضروری ہے ۔

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ  اس تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں ایران،لبنان،ارجنٹائین،انڈونیشیا،برطانیہ،امریکہ،عراق مصر اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کی تین سو سے زیادہ  اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button