پاکستان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری علی اکبر شاہ گوٹھ کے قریب کاونٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

 ایس ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے رپیٹر اور 6 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار دہشتگرد ایران الدین، زین الدین، محمد عثمان، منور گل، عبداللہ ، شاہد حسین اور محمد اسلم نے افغانستان سے تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ گرفتار دہشتگرد نوجوان کو تخریب کاری کے لیے تیار کرتا تھے۔ گرفتار دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان کے لیے بھتہ اکھٹا کرتے تھے جس کے بعد مقامی سربراہ کو پہنچاتے تھے۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button