پاکستان

مولوی عبدالعزیز کی ساتھی تاشفین ملک کا داعش کے سربراہ کو دیئے جانے والے پیغام کا انکشاف

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معذوروں کے سینٹر پر فائرنگ میں ملوث خاتون تاشفین ملک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان میں خواتین کے ایک ہائی پروفائل مدرسے الہدیٰ انسٹی ٹیوٹ میں زیرِ تعلیم رہیں.

فرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک خاتون استاد کے حوالے سے بتایا ہے کہ 29 سالہ تاشفین ملک نے ملتان میں الہدیٰ انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کی.

مذکورہ استاد جنھوں نے اپنا نام مقدس بتایا، کا کہنا تھا کہ الہدیٰ انسٹی ٹیوٹ کے امریکا، متحدہ عرب امارات، ہندوستان اور برطانیہ میں بھی دفاتر موجود ہیں اور یہ اُن خواتین کو تعلیمی سہولیات فراہم کرتا ہے اسلام کے قریب آنے کی خواہش رکھتی ہوں، یہاں ایک اور ذرائع نے بتایا کہ اس ادارے میں شدت پسند اسلام کی تعلیم دی جاتی ہے۔

امریکی حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تاشفین ملک اور اسکے شوہر کی داعش کے سربراہ سے بیعت کے حوالے سے بھی تحقیقات سیل فون اور دیگر سامان کے ذریعے کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button