پاکستان

پشاور اسکول حملے میں ملوث چار خطرناک تکفیری دہشتگردوں کا پھانسی دیدی گئی

شیعت نیوز: پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 تکفیری دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق چاروں ملزمان کو خیبر پختونخوا کی کوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی۔

قبل ازیں صدر ممنون حسین نے ان دہشت گردوں کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی تھی، جس کے بعد ان کے بلیک وارنٹ جاری ہوئے۔

یہ چاروں اولین مجرمان ہیں جن کو فوجی عدالتوں سے سزاء موت سنائی گئی اور ان کی سزاء پر عملدرآمد ہوا۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث چاروں خطرناک دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر 30 نومبر کو دستخط کیے تھے.

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جن دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری کیے گئے، ان کے نام مولوی عبدالسلام ولد شمسی ، حضرت علی ولد اول باز خان، مجیب الرحمٰن عرف علی نجیب اللہ ولد گلاب جان اور سبیل عرف یحیٰ ولد عطاء اللہ تھے۔

یاد رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،جن میں زیادہ تر تعداد معصوم بچوں کی تھی.

مذکورہ دہشت گرد اُن 7 مجرمان میں شامل تھے جنھیں رواں برس اگست میں فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button