یمن

اسپتالوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے خلاف یمنی ڈاکٹروں کا مظاہرہ

یمنی نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق مغربی یمن کے صوبہ محویت کے ڈاکٹروں نے میڈیکل سینٹروں اور اسپتالوں پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے-

یمنی ڈاکٹروں کی یونین کے بیان میں آیا ہے کہ اسپتال بھی سعودی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں- مظاہرین نے یمن کے مظلوم اور نہتے عوام پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ بمباری اور اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا-

یمنی ڈاکٹروں کی یونین نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل سینٹروں اور اسپتالوں پر بمباری بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں بالخصوص اگست انیس سو انچاس کے پہلے جنیوا کنونشن کی اٹھارہویں اور انیسویں شق کے منافی ہے-

پہلے جنیوا کنونشن کی اٹھارہویں شق میں اسپتالوں پر ہر طرح کے حملے اور جارحیت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے اور انیسویں شق میں اسپتالوں کی حفاظت پر تاکید کی گئی ہے –

یمنی ڈاکٹروں کی یونین نے اعلان کیا ہے کہ یمن کو ضروری دواؤں اور میڈیکل وسائل و آلات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اکثر اسپتال اور میڈیکل سینٹر، ضروری وسائل و آلات نہ ہونے کے باعث ڈائلیسس کرانے والے مریضوں کو سروس فراہم نہیں کر پا رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button