عراق

عراق کی تقسیم کے نتائج کے بارے میں مجلس اعلائے اسلامی عراق کا انتباہ

طلاعات کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے ترجمان حمید معلہ الساعدی نے کہا ہے کہ مذہب اور قوم کی بنیاد پر عراق کے ٹکڑے کرنا ملک کے بحرانوں کاراہ حل نہیں ہے بلکہ اس سے ملک مختلف مشکلات سے دوچار ہوجائے گا۔

حمید معلہ الساعدی نے کہا کہ عراق کی تقسیم متنازعہ علاقوں سے متعلق اختلافات میں شدت اور قومی سرمائے کی تقسیم کے طریقے کے بارے میں اختلاف پیدا ہونے کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ عراق کے بحرانوں کی بہترین راہ حل قومی اتحاد و یکجہتی کا تحفظ ہے۔

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں کی فداکاری کے نتیجے میں داعش گروہ کی بھاری شکستوں اور پسپائی نیز اس گروہ کے قبضے سے بہت سے علاقوں کی آزادی سے قومی اتحاد و یکجہتی کی تقویت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button