سعودی عرب

سعودی عرب کے ذریعے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے جمعے کو، جنوبی یمن کے صوبے لحج کے الشریجہ علاقے پر متعدد بار ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا – اس سے قبل بھی متعددبار سعودی جارحین، یمن کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرچکے ہیں-

گذشتہ مہینے بھی سعودی عرب کے جارح طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے سحار علاقے کو کلسٹر بموں کا نشانہ بنایا تھا-

یمن کے خلاف سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ اس سے قبل متعدد بار انسانی حقوق کی تنظیمیں، یمن کے نہتے عوام کے خلاف اس قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں خبردار کرچکی ہیں-

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے یمن کے خلاف ہوائی حملے اور عام شہریوں کا قتل عام کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button