یمن

یمن کے صوبے تعز میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک

یمنی ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے سعودی بربریت کے جواب میں پیر کی رات کو، صوبہ تعز کے عصیفرہ اور تبہ الشماسی اور تبہ الوکیل نامی علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد کو ہلاک اور زخمی کردیا-

دوسری جانب سعودی عرب کے ڈرون طیاروں نے، شمالی یمن کے صوبہ الجوف میں ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے- سعودی ڈرون طیاروں نے پیر کے دن صوبہ الجوف کے اللبنات فوجی اڈے کو چار بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- سعودی لڑاکا طیاروں نے اسی طرح صوبہ الحجہ کے حرض علاقے پر بھی کئی بار بمباری کی-

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبد ربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جبکہ ان کو اپنے اہداف میں کوئی کامیابی بھی حاصل نہیں ہوئی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button