مشرق وسطی

بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں انتباہ

صوت المنامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی انسانی حقوق کمیٹی نے سنیچر کو ایک بیان جاری کر کے آل خلیفہ کی جیلوں میں موجود سیاسی قیدیوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے- بحرین میں انسانی حقوق کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ آل خلیفہ کے حکام یہ دعوی نہیں کر سکتے کہ فوجیوں کے ہاتھوں سیاسی قیدیوں پر تشدد ان کا ذاتی اقدام ہے اور انھیں اس کا حکم نہیں دیا گیا ہے کیونکہ فوجی اہلکار، اعلی حکام کی جانب سے ضروری ہدایات کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاتے-

انسانی حقوق کمیٹی نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا چاہئے تاکہ ملت بحرین کو اس طرح کے وحشیانہ اقدامات کا سامنا نہ کرنا پڑے- بحرین میں انسانی حقوق کمیٹی نے جمعیت اسلامی الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور اس جماعت کے سرکردہ رہنماؤں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا-

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں- آل خلیفہ حکومت نے مظاہروں کو کچلنے اور مخالفتوں کو دبانے کے لئے مظاہرین کے خلاف سزائے موت، عمر قید اور شہریت سلب کرنے سمیت طرح طرح کے حربے اختیار کر رکھے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button