مشرق وسطی

مسلح مخالفین کے ساتھ رابطے میں تاکہ ملک میں امن و آشتی کا قیام میں عمل میں آسکے، صدر اسد

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق صدر بشار اسد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دمشق، ماسکو کے تعاون سے مسلح مخالفین کے ساتھ رابطے میں تاکہ ملک میں امن و آشتی کا قیام میں عمل میں آسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک آشتی کی بات ہے تو ہم اپنے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دمشق اور روس میں مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔ صدر بشار اسد نے کہا کہ ان کی حکومت ،ماسکو اور اپنے مخالفین کے درمیان رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے اور امن کے مستقبل کے لیے اس سے بہتر کوئی راستہ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روس نے تیس ستمبر سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں شروع کر دیئے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملے شامی حکومت کی درخواست پر کر رہا ہے۔ روس شامی حکومت کے مسلح مخالفین کی دو بار میزبانی بھی کرچکا ہے جس کا مقصد ان کے نظریات میں اعتدال پیدا کرنا اور حکومت شام کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button