مشرق وسطی

دنیا کے سب سے بڑے اسکرول پر بشار الاسد کی حمایت میں دستخط

شامی جوانوں نے ۱۰ کلومیٹر لمبے اسکرول پر دستخط کر کے شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دمشق یونیورسٹی کے الیکٹریکل اور میکینکل انجینئرنگ کے سیکشن میں شامی جوانوں نے دنیا کے سب سے بڑے اسکرول پر دستخط کئے ہیں۔
اس اسکرول میں بشار الاسد اور شامی فوج کی حمایت جبکہ دھشتگردوں کی مخالفت میں دستخط کئے گئے ہیں۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسکرول قومی اتحاد کی انجمن کے جوانوں نے تیار کیا ہے۔
اس انجمن کے سربراہ نے گزشتہ روز کہا: پانچ کلو میٹر اسکرول پر دمشق، سویدا، درعا اور لاذقیہ کے جوانوں نے دستخط کر دئیے ہیں اور دیگر صوبوں میں بھی دستخط کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکرول پر دستخط کئے جانے کے بعد اسے شام کے مظلوم عوام کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button