پاکستان
سپاہ صحابہ کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ،انکا ایجنڈا دہشتگردی ہے،مولانا قاضی نورانی
جمعت علماٗ پاکستان کراچی کے صدر نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ سپاہ صحابہ سمیت کسی بھی کالعدم تنظیم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ان کا ایجنڈا صرف دہشتگردی ہے، یہ غیر ملکی سرمائے پر پلنے والے دہشتگرد عناصر ہیں، پاکستانی عوام ان کے مکروہ چہرے جانتے، پہچانتے ہیں، الیکشن کمیشن فوراً ایسی تمام جماعتوں کو نوٹس جاری کرے، جو ان دہشتگرد عناصر کو اپنی چھتری تلے پناہ دیتے ہیں، یا یہ کالعدم تنظیمیں کسی دوسرے نام سے رجسٹرڈ ہوتی ہیں، ان کے خلاف کارروائی کرے، ورنہ پاکستان میں سیاسی عمل متاثر ہوگا، اور ایک بار پھر دہشتگردی اور افراتفری پھیلے گی۔