مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا

 العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے علاوہ رام اللہ میں دو فلسطینیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح منگل کی رات غزہ پٹی کے مرکز میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ کئی فلسطینی نوجوانوں کو آنسو گیس کے گولوں کی وجہ سے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے لے کر اب تک تقریبا دو ماہ کے عرصے کے دوران صیہونی فوجیوں نے کم از کم نوے فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button