روس کا لبنان کی سرحد کے قریب داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ

18 نومبر, 2015 00:00

 روسی جنگی جہازوں نے شام میں لبنان کی سرحد کے قر؛یب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روسی جنگي جہازوں نے لبنان اور شام کی مشترکہ سرحد جرود القلمون کے علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

8:45 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔