لبنان

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہےگی

حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی اہلکار حسین خلیل نے بیروت میں بم دھماکوں کے بعد کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی یہ جنگ طولانی ہے جو مسلسل جاری رہےگی۔ انھوں نے کہا کہ بیروت بم دھماکوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہم صحیح راستے پر گامزن ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ صحیح سمت میں ہے جو جاری ہے اور جو طولانی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ بیروت بم دھماکوں میں ملوث افراد خوفناک بھیڑیئے ہیں انھیں انسانوں کی صف میں شامل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کل رات بیروت کے برج البراجنہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں نے دو بم دھماکوں میں  43 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔

بہت سے ممالک منجملہ مصر، ایران، فلسطین ،فرانس، اردن اور امریکہ نے ان بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button