مشرق وسطی

شیخ علی سلمان کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

لبنانی ٹی وی المنار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی سماعت، جو جمعرات کو ہونی تھی، اب چودہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے-

اب تک شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی کو متعدد بار ملتوی کیا جاچکا ہے اور وہ بدستور جیل میں قید ہیں- حالیہ ہفتوں کے دوران بحرین کے مختلف علاقوں میں شیخ علی سلمان کی حمایت میں عوام نے مظاہرے کرکے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے- انسانی حقوق کے اداروں نے بھی بارہا شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے-

اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے غیر قانونی حراست نے بھی بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنوینشن کے منافی ہے- آل خلیفہ حکومت نے انتیس دسمبر دوہزار چودہ میں شیخ علی سلمان کو گرفتار کیا تھا اور اب تک وہ آل خلیفہ کی جیل میں قید ہیں-

بحرین کی کرمنل کورٹ میں شیخ علی سلمان پرعائد الزامات میں بحرین میں جمہوری حکومت کی ضرورت کے موضوع پر ان کی تقریر ہے – ان پر آل خلیفہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا بھی الزام ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button