مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے جاری، اسکول کے بچے بھی محفوظ نہ رہے

بیت المقدس اور غرب اردن میں صہیونی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اسکولی بچوں، اور فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے-

صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں فلسطینی اسکولی بچوں پر حملہ کیا ہے۔ وطن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راس العامود میں فلسطینی اسکولی بچوں پرفائرنگ کی اور ان پر آنسوگیس کے گولے داغے۔

دوسری جانب صیہونی انتہا پسندوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل کے کریات اربع محلے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کئے ہیں۔ جبکہ غرب اردن کے ہی علاقے قلقیلیہ میں حملہ کر کے صیہونی فوجیوں نے کم سے کم پچیس فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ جن فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر کا تعلق حماس سے ہے۔

اس سے پہلے حماس سے وابستہ ایک خاتون کارکن رشا العویصی کو قلقیلیہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے ہی دورا علاقے میں بھی حملہ کر کے کم سے کم چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے طولکرم کی الخضوری یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button