صدام کے خلاف عراقی سفیروں کو خریدنے کی کوشش کی گئی، ناجی صبری

07 نومبر, 2015 00:00

عراق کے سابق وزیرخارجہ ناجی صبری نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی سی آئی اے سمیت غیر ملکی ایجنسیوں نے سابق ڈیکٹیٹر صدام حسین کے خلاف کام کے لیے عراقی سفارت کاروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایک انٹرویو میں صدام عہد کےآخری وزیرخارجہ نے کہاکہ 2002ء کے آخر میں امریکی اور برطانوی سراغرساں اداروں نے بیرون ملک عراقی سفارت کاروں سے سلسلہ جنبانی شروع کردیا تھا۔ وہ انھیں ترغیب وتحریص کے ذریعے اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے تھے کہ وہ ان کے لیے صدام حسین کے خلاف کام کریں، مغربی افریقا میں واقع مالی میں تعینات ایک عراقی سفارت کار سے سب سے پہلے امریکی اور برطانوی سراغرساں اداروں نے رابطہ کیا تھا۔ جب اس نے ان کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا تو اس کو مالی سے نکلوا دیا گیا تھا۔ ناجی صبری کا کہنا تھا کہ جوکوئی بھی عراقی سفارت کار امریکی انٹیلی جنس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا تھا،اس کو میزبان ملک کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دلوا دیا جاتا تھا۔

4:53 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔