پاکستان

، اقبال ؒ اور قائد ؒ جیسی شخصیات کو نام نہاد دہشتگرد جماعت سے منسلک کرنا ناقابل برداشت ہےسراج الحق قوم سے مافی مانگے ،حسینی فورس

حسینی فورس کے سربراہ اشتر رضا اشتر کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے بیان کہ "اگر علامہ محمد اقبالؒ اور قائداعظم ؒ زندہ ہوتے تو جمعیت کے رکن ہوتے” پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سراج الحق کا بیان قابل مذمت اور انتہائی شرمناک ہے، سراج الحق غیر اسلامی جماعت کا سربراہ ہے، اقبال ؒ اور قائد ؒ جیسی شخصیات کو نام نہاد دہشتگرد جماعت سے منسلک کرنا ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا جب اقبال ؒ اور قائدؒ زندہ تھے تو ان پر کفر کے فتوے اور ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے لوگ جلسے کرتے رہے ہیں،، ماضی قریب میں جمعیت کے اہم اراکین کے گھروں سے القاعدہ کے دہشتگرد پکڑے جاتے رہے ہیں اور یہ ہی لوگ تعلیمی اداروں کا امن تباہ کرنے کیساتھ ساتھ قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکتییوں اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنانے میں لوث رہے ہیں۔ اکرم رضوی نے کہا کہ سراج الحق بھی منور حسن کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، جماعت اسلامی اور جمعیت کے شرمناک کردار سے ہر محب وطن نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button