عراق

امریکہ داعش پر حملہ کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے: نوری مالکی

عراق کے حکومت قانون اتحاد کے سربراہ نوری مالکی نے جمعرات کے دن رشیا الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کے اقدامات سے اچھی طرح باخبر ہے لیکن وہ اس گروہ پر حملے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے اور وہ اس گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری نہیں کرتا ۔

نوری مالکی نے کہا کہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کے سنجیدہ نہ ہونے کے باوجود روس، عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملےکے بارے میں پرعزم ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بغداد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ماسکو کو عراق میں داعش پر حملے کی دعوت دے۔

نوری مالکی نے دہشت گرد گروہ داعش سے عراق کی نجات کے سلسلے میں عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بعض بڑے ممالک عراق کو تقسیم کرنےکےدرپے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button