پاکستان

کوئٹہ: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے جعفر عباس شہید،بھائی تنویر شدید زخمی

کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر کالعدم اہلسنت والجاعت ( مولوی مینگل گروہ ) کے دہشتگردوں  نے کار پر فائرنگ کرکے جعفر عباس کو شہید کردیا ہے جبکہ انکے ساتھ موجود انکے بھائی تنویر عباس زخمی ہیں۔ کوئٹہ سے موصول اطلاعات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پروباکس کار پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں جعفر عباس شہید ہوگئے جبکہ تنویر عباس زخمی ہیں ، دونوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روان ہفتہ کوئٹہ میں شیعہ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل تکفیری دہشتگردوں نے صادق حسین نامی ایک بزرگ مومن کو انکی دوکان پر فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button