یمن

سعودی عرب علاقے میں امریکی آلہ کار ملک ہے

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رکن علی العماد نے اسپین کے، خارجہ پالیسی ریسرچ سینٹر سے گفتگو میں گذشتہ آٹھ مہینوں سے یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، علاقے میں امریکی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لئے ایک آلۂ کار ملک بنا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، امریکہ اور القاعدہ دہشت گرد گروہ کے درمیان براہ راست رابطہ پایا جاتا ہے اور جس طرح سے اپنے مقاصد کے لئے امریکہ، سعودی عرب کو استعمال کرتا ہے اسی طرح سے القاعدہ، علاقے کے ملکوں پر تسلط جمانے کے لئے سعودی عرب کا ایک پٹھو گروہ ہے۔

علی العماد نے یمن پر سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس، جس طرح سے اپنے ملک کا بھرپور دفاع کر رہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے اس میں کوئی شبہ ظاہر نہیں کیا جاسکتا کہ دشمنوں پر ان کی کامیابی یقینی ہے اور یہ کامیابی جلد ہی حاصل ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button