پاکستان

کالعدم جماعتیں نام بدل کر کام کررہی ہیں، حسین مسعودی

جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ حکومت قاتلوں اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے ،قاری اکیڈمی فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتیں نام بدل کر کام کررہی ہیں اور نفرتوں کے پرچار کے ذریعے ہمیں باہم دست و گریباں کیا جا رہا ہے۔حکومت اور ریاستی اداروں کو ان کے خلاف نوٹس لینا ہوگا،تاکہ یہاں امن قائم ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کی سرکوبی نہایت ضروری ہے جو ملکی استحکام کے خلاف کام کررہے ہیں اور بے چینی کی فضاء پیدا کر کے ،اپنے ناپاک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button