پاکستان

کاروان پرائیڈ: پاکستان کی تاریخ میں زائرین کے ساتھ بدترین فراڈ،زائیرین در بدر

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زائیرین امام حسین علیہ سلام کے ساتھ کاروان پرائیڈ نامی ایک گروپ نے دھوکا دیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر سے گیارہ سو پچانوے زائیرین امام حسین علیہ سلام متاثر ہوئے ہیں، شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی جعفر اور کراچی کے عون جعفری نے ساٹھ ہزار فی کس زائر امام حسین علیہ سلام سے پیسے وصول کیئے ، اطلاعات کے مطابق ان زائرین سے عاشور اور اربعین امام حسین علیہ سلام پر ایران عراق کی زیارات کروانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن گیار ہ سو رمومنین میں سے صرف دو سو پچاس مومنین کے ویزے لگاوا کر معاشی دہشتگردوں نے ان زائرین کو عراق کے مہران بارڈر پر بے یارو مددگار چھوڑ دیا، دو دن اور دو راتیں سردی میں ان زائرین نے ایران عراق بارڈ پر گذاری یوم عاشور ہ کے روز یہ زائرین قم پہنچے جہاں پاکستانی شیعہ کمینوٹی اور علماو طلبہ نے انکے کھانے پینے کا انتظام کیا ہے ۔

قم سے موصول اطلاعات کے مطابق ان زائرین کےایران ویزے کی مدت بھی ختم ہورہی ہے ،زائرین واپسی فلائٹ کے انتظار میںجبکہ ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں انہیں ایرانی حکومت کو جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا، دوسری جانب بہت سے زائرین اپنی مدد ٓپ کے تحت واپس پاکستان وطن پہنچے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ علی جعفر اور عون جعفری نے گیار ہ سو زائرین میں سے صرف دو سو پچاس افراد کے ویزے اور ٹکٹ کا انتظام کیا تھا باقی دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں سے امام حسین علیہ سلام کی زیارت کے لئے کاروان پرائیڈ کے ذریعے جانے والے زائرین کراچی کے مختلف علاقوں میں دربدر پھرتے رہے۔

دھوکا دہی کی اس بدترین کہانی نے انسان کی بے حسی کی پول کھول دی ہے، ایک انسان پیسوں کی لالچ اور بزنس کی خاطر زائیرین امام حسین علیہ سلام کی محبت سے بھی کھیل رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button