یمن

سعودی حکمراں جھوٹ اور فریب سے کام لیتے ہیں: یمن کی مسلح افواج کےترجمان

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر شرف الدین لقمان نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی حکام کے اس بیان کا مقصد دھوکہ دینا اور ایک اور نیابتی جنگ شروع کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کرنا ہے کہ جو شام، سینیگال، سوڈان اور دیگر ملکوں سے لائے گئے دہشت گرد عناصر اور سعودی عرب کے داخلی ایجنٹوں کے ذریعے شروع کی جا رہی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب یہ خیال کرتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت، ان کے لیے ہتھیار بھیج کر اور انھیں مسلح کر کے، نیز صیہونی حکومت اور امریکہ کی امن و امان خراب کرنے کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر کے ملت یمن کی تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے تو وہ سخت غلطی کا شکار ہے۔

بریگیڈیر شرف الدین لقمان نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے بھی اس بات کا تجربہ ہو چکا ہے کہ سعودی عرب کے جارح حکمراں صیہونی دشمن کی خدمت کی خاطر اپنے ہمسایہ، عرب اور اسلامی ملکوں میں مسائل پیدا اور گڑبڑ کرنے کے لیے جھوٹ اور حماقت سے کام لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ہفتے کے روز اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا فوجی آپریشن جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button