مشرق وسطی

شامی فوج کی برق رفتار پیشقدمی جاری/200 کلو میٹر علاقہ پر کنٹرول حاصل

شامی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف برق رفتار پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے شامی فوج نے حلب کے جنوب میں وہابی دہشت گردوں سے 200 کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے صبیحہ، حمیدیہ اور المریج دیہاتوں کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ ادھرشامی فوج نے حلب سے 10 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع گاؤں خان طومان کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ شامی فوج کے ذرائع کے مطابق شامی فوج نے اب تک وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے 200 کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شامی فوج نے اپنی کارروائي میں درجنوں وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں قتیبہ الثلجہ بن عبدالعزیز نامی دہشت گرد بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں نے یوسف قشقش اور محمد شبیب دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button