عراق

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

عسکری ذرائع کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے تل حمرین نامی علاقے میں واقع علاس اور عجیل آئیل فیلڈ پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کےجوانوں نے صوبہ صلاح الدین میں کوہ محکول کی پہاڑیوں پر داعش کے قبضے کی کوشش بھی ناکام بنادی ہے۔ صوبہ صلاح الدین کے مشرقی علاقے دجلہ میں بھی عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے داعش کے دہشت گردوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔ اس کارروائی میں داعش کے درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سامرا شہر کے مغربی علاقوں کو بھی داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرالیا ہے۔ مغربی سامرا اور تل حمرین کے علاقوں میں عراقی سیکورٹی فورس کے ساتھ لڑائی میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی متعدد علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد ان پر بمباری کی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عراق کی مشترکہ سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار میں کارروائی کرتے ہوئے مشرقی حصیبہ ، بوفراج اور جراشی جیسے علاقوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب عراق کی کرد پیش مرگہ ملیشیا نے المثنی اور مسک الابراج نامی تنصیبا ت کو ملانے والی رابطہ شاہراہ کو دہشت گرد گروہ داعش کےقبضے سے آزاد اور چودہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button