دنیا

نائجیریا: تکفیری دہشتگردوں کا مجلس امام حسین پر حملہ

اہلیبت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تکفیری وہابیوں نے ایک اور جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے نائجیریا میں عزاداروں پر حملہ کر کے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا ہے، رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے شہر جوس میں تکفیری وہابی ٹولے نے اس وقت امام حسین(ع) کے عزاداروں کو حملہ نشانہ بنایا جب وہ مجلس عزا میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، وہابیوں کے حملے میں ۳۰ زن و مرد عزادار زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نائجیریا کے شیعہ ہر سال پہلی محرم سے چہلم تک مسلسل مساجد اور امام بارگاہوں میں عزاداری کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button