پاکستان

کوئٹہ : ممبر اسمبلی آغا رضا کے تحت شہداء چھلگری کے لواحقین کوحکومتی امدادی چیک دیئے گئے

بلوچستان اسمبلی سے دو رکنی کمیٹی صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی , مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور سیکریڑی داخلہ اظہار تعزیت کرنے گوٹھ چھلگری پہنچے. جہاں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے شہدائے چھلگری کے لواحقین کے مابین دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور علامہ مقصود علی ڈومکی بھی تشریف فرما تھے،یاد رہے کہ 8 محرم الحرام کو چھلگری امام بارگاہ فاطمیہ میں نہتے نمازی اور عزاداروں پر خودکش حملہ ہوا تھا جن میں 12 عزادار شہید اور درجن سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button