پاکستان

گلگت،علی آباد کے مقام پر سعودی نواز حکومت نے ماتمی جلوس روک دیا،لاٹھی چاررج اور ہوائی فائرنگ

۔ 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے ماتمی جلوس کو متعصب نواز حکمت کے کٹھ پتلی وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی سعودی نواز پولیس  نے علی آباد کے مقام پرروک لیا،یزیدی پولیس کی جانب سے جلوس عزاء پر لاٹھی چارج اور ہوائ فائرنگ کے نتیجے میں متعدعزادار زخمی، جلوسِ عزاء میں موجود ہزاروں عزاداران نے آلِ سعود کی نمک خوار صوبائی حکومت اور پولیس کی جانب سے جلوسِ عزاء پر دہشت گردانہ کاروائی کے خلاف جلوسِ عزاء کو احتجاجی دھرنے میں تبدیل کردیا

واضع رہے کہ اس سال ایامِ عزاء کے موقع پر وفاقی اور چاروں صوبائ حکومتوں نے لاوٗڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پر علماء و زاکرین کی گرفتاریوں،ضلع و صوبہ بدریوں اور مجالسِ عزاء سے لاوٗڈ اسپیکر نکالنے کے ذریعے عزاداری کو محدود کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہوچکی ہے، جسکی وجہ سے پورے پاکِستان میں عزادارانِ امامِ حسینؑ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، گلگت میں علی آباد کے مقام پر عزادارن امام حسین علیہ السلام پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button